ڈسکہ الیکشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے سے حکومتی چوری ثابت ہو گئی

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے، اور ووٹ چوری میں ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے کہ چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔
ووٹ چوری میں ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے ہے کہ چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔
دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائے گی! انشاءاللّہ!
اللّہ کی لاٹھی بے آواز ہے!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 26, 2021
مریم نواز کا کہنا تھا کہ دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائے گی، لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی الیکشن کی ووٹنگ کے دوران مختلف واقعات میں فائرنگ اور دو افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے کے نتائج کو روک لیا تھا، اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حلقے کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی گئی تھی، تاہم چیف الیکشن کمشنر نے مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حلقہ این اے 75 ڈسکہ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔
