ڈی جی آئی ایس آئی کا تبادلہ، کورکمانڈر پشاور تعینات

حال ہی میں اچانک افغانستان کا دورہ کرنے سے شہ سرخیوں میں آنے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوراٹر ماسٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جون 2019 میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔

Back to top button