کراچی ،نگلیریاکاشکار 45سالہ شہری دم توڑ گیا

کراچی میں ضلع وسطی بفرزون کا رہائشی نگلیریا سے انتقال کرگیا۔ نگلیریا سے ضلع وسطی میں یہ تیسری موت ہے۔45 سال کے مریض کو یکم نومبر کو نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق رواں سال نگلیریا سے اموات کی تعداد 11 ہوگئی، کراچی کے ضلع غربی، شرقی، ملیر، کورنگی میں ایک، ایک جبکہ جنوبی میں دو اموات ہوئیں۔ جامشورو میں بھی نگلیریا سے ایک موت رپورٹ ہوئی۔
