کراچی میں فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 2 افراد جاں بحق
کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سولجر بازار نمبر دو میں پیش آیا۔
لیاری کے علاقے چاکیواڑہ کے رہائشی جاوید بلوچ اور محمد مقدس موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ ان کے تعاقب میں آنے والے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزموں نے اچانک فائرنگ کر دی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق واردات میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کی گئی اور جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 13 خول برآمد کیے گئے۔
ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوتا ہے کہ واردات ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ نہیں بلکہ ان افراد کو رنجش کی بنا پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، مقتول جاوید بلوچ پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھا۔
