کرونا پھر سر اٹھانے لگا، 515 نئے کیس رجسٹرڈ
پاکستان میں کورونا کیسز پھر بڑھنے لگے، شرح ایک فیصد سے تجاوز کر گئی
ملک میں کرونا کیسز ایک مرتبہ پھر تیزی سے بڑھنے لگے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 47 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 515 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وائرس سے اموات کی تعداد 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 95 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں، فعال کیسز کی تعداد 10112 ہے۔
این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی، ملک بھر میں 406 مریض کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے، صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 56 ہزار سے بڑھ ہو گئی۔
