بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 99 پیسے کمی کی گئی ہے جو اپریل سے جون 2021 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بتائی جا رہی ہے۔
بجلی سستی کرنے کے فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا اور اس صورت میں صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری کےالیکٹرک کے سوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے۔

Back to top button