سال نو پر آتش بازی روکنے کی درخواست مسترد
سال نو پر آتش بازی روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ڈپٹی کمشنر نے 31 دسمبر کی رات کیلئے این او سی جاری کیا لہٰذا آتش بازی کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔
درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد کے بڑے شاپنگ مالز پر 30 منٹ تک آتش بازی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے، ٹریفک کے مسائل بھی ہوتے ہیں۔
درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ نوجوان ون ویلنگ اور طرح طرح کی حرکتیں شروع کر دیتے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ یہ ساری دنیا میں ہوتا ہے۔
صرف یہاں نہیں ہو رہا، یہ تو سعودی عرب میں بھی ہوا ہے، عوام کو انجوائے کرنے دیں، بعد ازاں عدالت نے فائر ورک روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔
