7 کروڑ پاکستانیوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی

کرونا وائرس کیخلاف مہم کے دوران حکومت نے 7 کروڑ پاکستانیوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی ہے، اس بات اعلان وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی جانب سے کیا گیا۔
اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‏الحمد للہ 2021 کے اختتام تک 7 کروڑ لوگوں کی مکمل ویکسینیشن کا ہدف پورا کر لیا ہے، ویکسی نیشن مہم کو ممکن بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے 250 ارب کی ویکسین خریدی ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے 100 فیصد ویکسین خریداری مکمل کر لی گئی ہے، تمام شہریوں کو فری ویکسین لگائی گئی ہے۔
اسد عمر نے این سی اوسی کی ٹیم، وفاق، صوبوں کی انتظامیہ اور صحت ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کی انتھک محنت سے ایسا ہدف حاصل ہوا جسے لوگ ناممکن سمجھ رہے تھے۔

Back to top button