کراچی : نگلیریا سے ایک اور شخص انتقال کرگیا

کراچی میں نگلیریا نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ محکمہ صحت سندھ کےمطابق نگلیریا سےانتقال کرنےوالا شخص بھینس کالونی کا رہائشی تھا۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کےمطابق بھینس کالونی کےعلاقے کی واٹر کلورینیشن چیک کرنے کےلیے نمونے لےلیے گئےہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال سندھ بھر میں نگلیریا سے انتقال کرنےوالے افراد کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ترجمان جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو تیز بخار اور سر درد کی علامات پر اسپتال لایاگیا تھا،متاثرہ شخص آئی سی یو میں زیر علاج تھا اور گزشتہ روز انتقال کر گیا۔
