22 برس بعد کوہ پیما کی منجمد لاش برفانی تودے سے مل گئی

پیرو میں 22سال قبل لاپتہ ہونےوالے امریکی کوہ پیما کی جمی ہوئی لاش پہاڑی سےمل گئی۔کوہ پیما کےکپڑےاور جوتےمحفوظ حالت میں تھے۔

امریکی کوہ پیما ولیم اسٹیمپفل22سال قبل ایک مہم کےدوران اپنی ٹیم سمیت برفانی چوٹی پر تودے کی زدمیں آگئےتھے،یہ حادثہ 22ہزار فٹ بلندی پر پیش آیا تھا۔جس کےنتیجے میں کوہ پیما اسی جگہ دفن ہو گئے تھے۔سال دو ہزار دومیں اُنسٹھ برس کے کوہ پیما کےلاپتہ ہونے کےبعد ان کی تلاش میں کی جانے والی تمام تر کوششیں ناکام ثابت ہوئیں تھیں۔

Back to top button