خاتون نے سٹکی نوٹ پر 150 الفاظ لکھ کر ریکارڈ بنا ڈالا

متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ خاتون پشپاجوتھی روی کمار نے ایک چھوٹے سے اسٹکی نوٹ پر ہاتھ سے 150 مختلف الفاظ لکھ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

پشپاجوتھی نے دبئی میں اپنی غیر معمولی باریک لکھائی کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سٹکی نوٹ پر سب سے زیادہ الفاظ لکھنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

خاتون کے مطابق وہ بچپن سے ہی گینیز ورلڈ ریکارڈز دیکھتی رہی ہیں اور ہمیشہ اس کا حصہ بننے کا خواب رکھتی تھیں۔ ریکارڈ بنانے والے افراد کو دیکھ کر انہیں بھی کچھ منفرد کرنے کی تحریک ملتی رہی۔

Back to top button