کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ٹائپ ون کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق پولیو وائرس ٹائپ ون کی پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری نے تصدیق کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ سے حاصل ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی میں سہراب گوٹھ کے مقام پر پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے، ماحولیاتی نمونے 15 مئی کو لئے گئے تھے۔حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان پولیو پروگرام پولیو وائرس کو جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع تک محدود کرنے میں کامیاب رہا ہے، رواں سال اب تک پاکستان میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، مثبت ماحولیاتی نمونے لاہور، ہنگو، پشاور، ڈی آئی خان اور بالائی جنوبی وزیرستان میں رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں دس مقامات سے ماحولیاتی نمونے لئے گئے تھے، جن میں سے 6 مقامات سے افغانستان اور 4 مقامات سے بنوں کا وائرس پایا گیا۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق سال 2022ء میں لانڈھی کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا تھا۔

Back to top button