ماہرین نے پھلوں سے جوڑوں کاعلاج دریافت کرلیا

ماہرین صحت کے مطابق ورم کنٹرول کرنے سے جوڑوں کی تکلیف کی شدت میں بھی کمی آسکتی ہے اور اس حوالے سے چند پھل اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔
بلیو بیری، اسٹرابیری اور دیگر بیزیز ورم کش خصوصیات سے لیس ہوتی ہیں۔ان میں متعدد وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسائیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں جو جوڑوں کی تکلیف اور ورم میں کمی لانے کے لیے مدد فراہم کرتے ہیں۔
مالٹے، لیموں اور گریپ فروٹ جیسے پھلوں میں فولیٹ، وٹامن سی اور دیگر منرلز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق وٹامن سی سے جسم میں یورک ایسڈ کی سطح گھٹ جاتی ہے جس سے جوڑوں کے مسائل سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
انناس وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں ایک انزائمے bromelain بھی موجود ہوتا ہے جس سے جوڑوں کی تکلیف اور سوجن میں کمی آتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اسے خام شکل میں کھانے کے ساتھ مشروبات یا غذاؤں میں شامل کرکے بھی کھایا جاسکتا ہے۔
