کرشمہ کپور اور تبو نے روینہ ٹنڈن کو کیسے نقصان پہنچایا ؟ سابقہ بالی ووڈ اداکارہ کے انکشافات

ہم اکثر بالی وڈ اداکاروں اور اداکاراؤں کے درمیان جھگڑے اور دشمنی کے بارے میں کہانیاں سنتے اور دیکھتے رہے ہیں، اگرچہ ان کہانیوں یا قیاس آرائیوں پر بالی ووڈ اداکاروں میں سے کچھ نے اکثر عوامی سطح پر بات کی ہے اور کچھ خاموش رہے۔
بالی وڈ کی اداکارائیں روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور اپنے وقت کی مشہور ترین اداکارائیں تھیں، اس جوڑی کے درمیان بھی جھگڑے اور دشمنی چلتی رہی ہے۔
بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن کی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیٹ پر بھی روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور کے درمیان جھگڑے کی نوبت آ گئی تھی جب روینہ ٹنڈن نے کرشمہ کپور کے ساتھ پوز دینے سے انکار کردیا اور یہاں تک کہہ دیا کہ ان کے ساتھ پوز دینے سے وہ ‘سپر اسٹار’ نہیں بنیں گی۔
اب اپنے تازہ ترین انٹرویو میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ‘ساجن چلے سسرال’ اور وجے پتھ جیسی فلموں سے ہٹائے جانے سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کیا اور بتایا کہ ان فلموں میں ان کی جگہ بالترتیب اداکارہ کرشمہ کپور اور تبو (تبسم فاطمہ ہاشمی) نے لے لی ہے۔
روینہ ٹنڈن کہتی ہیں کہ ’میں ہمیشہ مثبت انداز میں مقابلے پر یقین رکھتی ہوں کیونکہ اس سے آپ کی بہترین صلاحیتیں سامنے آتی ہیں لیکن کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ روینہ نے مجھے کسی پروجیکٹ سے ہٹایا یا روینہ نے کسی نئے آنے والے کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں نے اس قسم کی سیاست اور گروہ بندی کبھی نہیں کی لیکن دوسروں نے میرے خلاف کھلم کھلا سیاست کی۔ میں ڈیوڈ دھون اور گووندا کے ساتھ ’ساجن چلے سسرال‘ کرنے والی تھی لیکن مجھے بتایا گیا کہ کرشمہ کپور کو اس فلم میں سائن کر لیا گیا ہے‘۔ ‘
روینہ ٹنڈن کے مطابق اجے دیوگن کی فلم ’وجے پتھ‘ بھی میں نے سائن کر لی تھی لیکن بعد میں اس فلم میں تبو کو سائن کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ ’ساجن چلے سسرال‘ میں گووندا اور کرشمہ کپور مرکزی کرداروں میں ہیں، ڈیوڈ دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 1996 میں باکس آفس پر کامیاب ہوئی، دوسری طرف 1994 کی ’وجے پتھ‘ میں تبو کے ساتھ اجے دیوگن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
خوبرو بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کو سیاست کا نشانہ بنایا گیا جب ان کی جگہ پر نئی فلموں میں کرشمہ کپور اور تبو جیسی اداکارائوں کو چانس دیا گیا۔روینہ ٹنڈن گزشتہ کچھ عرصے سے بالی وعڈ انڈسٹری پر کھل کر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں اور بتاتی رہتی ہیں کہ کس طرح ماضی میں اداکار ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کیا کرتے تھے، اداکارہ کے مطابق بالی وڈ اداکاروں اور فلم سازوں کی بیویاں یا ان کی گرل فرینڈز انہیں اس وقت تحفظ فراہم کرتی ہیں جب وہ دوسری خواتین کو ہراساں کرتے ہیں۔انھوں نے فروری 2023 کے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ماضی میں اگرچہ ان کی دوستی بہت ساری اداکارؤں سے رہی مگر کرشما کپور سے ان کی دوستی اچھی نہیں رہی، دعویٰ کیا کہ ماضی میں انہیں ایک فلم سے نکال کر ان کی جگہ تبو کو کاسٹ کیا گیا جب کہ ایک اور فلم میں ان کے بجائے کرشمہ کپور کو شامل کیا گیا۔انڈین ایکسپریس کے مطابق روینہ ٹنڈن نے ایک یوٹیوب انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ماضی میں ان کے خلاف سازشیں ہوتی رہیں، اداکارائیں ان کے خلاف سیاست کرتی رہیں، وہ ہمیشہ اچھے اور صحت مند مقابلے کی حمایتی رہی ہیں، اداکاروں کے درمیان کام کے حوالے سے نفرت کے بغیر درست مقابلہ ہونا چاہئے لیکن کسی کو کسی کی ٹانگیں کھینچنے کا حق نہیں ہونا چاہئے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کسی کے خلاف کوئی سازش نہیں کی، کبھی کسی نئی اداکارہ یا اداکار کے ساتھ کام کرنے سے منع نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے کسی کو نکلوا کر ان کی جگہ فلم میں خود کو کاسٹ کروایا، اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں 1990 کی مقبول فلم ’ساجن چلے سسرال‘ میں کاسٹ کیا جانا تھا اور یہ بات خود انہیں فلم ڈیوڈ دھون اور اداکار گووندا نے بتائی تھی لیکن پھر ان کی جگہ کرشمہ کپور کو کاسٹ کرلیا گیا۔روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ اسی طرح ’وجے پتھ‘ میں انہیں کاسٹ کیا گیا تھا اور انہوں نے معاہدے پر دستخط بھی کرلیے تھے لیکن پھر ان کی جگہ تبو کو کاسٹ کرلیا گیا۔تبو کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود سیاست سے دور رہتی ہیں اور اچھی اداکارہ بھی ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ انہیں ان کی جگہ کاسٹ کیا گیا، اسی طرح انہوں نے دیگر اداکاراؤں کے نام لیے بغیر کہا کہ ماضی میں بہت ساری شخصیات ان کے خلاف سازشیں کرتی رہیں۔
