کرونا کیسز کی شرح میں‌ کمی ، مزید 27 افراد جاں‌ بحق

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں‌ ، چوبیس گھںٹوں‌کے دوران مہلک وائرس سے جاں‌ بحق ہونے والے افراد کی تعداد 27 ہو گئی ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح تین فیصد سے بھی کم ہوکر 2.84 فیصد رہ گئی ہے ۔

این سی او سی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز کے 52 ہزار415 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1490 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو پائی ہے ۔ کرونا سے ہلاکتیں نہ رکنے کے باوجود مثبت کیسز کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے ، شرح 2.84 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

مہلک وائرس کی وجہ سے مزید 27 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں کرونا کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 27 ہزار893 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 51 ہزار 348 ہوگئی ہے۔

Back to top button