کرونا نے مزید 54 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں 1300 سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مہلک وائرس نے مزید 54 افراد کی جان لے لی ہے۔
(covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 48 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 1308 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.67 فیصد ریکارڈ کی گئی ، کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز 12 لاکھ سے بڑھ گئے ہیں۔
ملک بھر میں 1634 مریض کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ سے بڑھ گئی ہے ۔
