کرونا نے مزید 69 افراد کی جان لے لی

کرونا وائرس کے وار جاری ، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 69 افراد جان کی بازی ہار گئے ، 3909 نئے کیس رجسٹرڈ کیے گئے ۔
پاکستان میں کرونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 62 ہزار 918 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3909 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 69 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 604 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 52 ہزار 441 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3443 مریض کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 33 ہزار 373 ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 93504 ہے۔
