کرونا کے باعث بگ بیش لیگ خطرے میں پڑگئی
کرونا وائرس کے باعث آسٹریلوی کرکٹ لیگ ’’بگ بیش‘‘خطرے میں پڑگئی ہے، کرونا وائرس کیسز سامنے آنے کے بعد بگ بیش لیگ کو ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔
بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبورن سٹارز کے 7 کرکٹرز اور 8 سپورٹ سٹاف ارکان جبکہ سڈنی تھنڈر کے 4 کھلاڑی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔
میلبورن کی ٹیم میں پاکستانی کرکٹر حارث رؤف اور سید فریدون بھی شامل ہیں جبکہ سڈنی میں محمد حسنین حصہ لے رہے ہیں۔
