کروڑوں روپے ہتھیانے کا الزام، محمد بشارت راجہ کیخلاف مقدمہ درج

سابق وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ کے خلاف شہری سے زمین کی ڈیل میں ایک کروڑ 30 لاکھ ہتھیانے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں امانت میں خیانت، خیانت مجرمانہ کے جرم میں متاثرہ شہری وقاص عزیز کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
وقاص عزیز کا پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے کہنا تھا کہ محمد بشارت راجہ سے تین کنال زمین کا سودا پانچ لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے طے پایا، محمد بشارت راجہ نے بلاکر اڈیالہ روڈ پر پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب سڑک کے کنارے زمین و کاغذات دیکھائے جس پر طے شدہ رقم ایک کروڑ 30لاکھ روپے گواہوں کی موجودگی میں ادا کیے اور بقایا رقم ایک کروڑ 70لاکھ روپے رجسڑی کے وقت ادا کرنا طے پایا۔
