کرکٹ میں شمولیت کیلئے ’خان‘ ہونا کافی ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے کوئی ’پرچی‘ نہیں ہوتی البتہ ’خان‘ ہونا کافی ہے۔

معین خان نے بتایا کہ انہوں نے پہلا غیر ملکی دورہ بھی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے بعد بنگلادیش کیا کیا تھا اور انہیں قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے کسی’پرچی‘ کا سہارا نہیں لینا پڑا۔

سابق کرکٹر نے ایک سوال پر واضح جواب دینے کے بجائے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کھیل کر کون کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہوتا ہے’؟ اور ساتھ ہی دوسرے سوال پر واضح کیا کہ قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے کوئی ’پرچی‘ نہیں چلتی۔

معین خان نے واضح کیا کہ ٹیم میں شمولیت کے لیے ’پرچی‘ نہیں چلتی، البتہ سلیکشن کے وقت سلیکٹرز کھلاڑیوں کو ’پش‘ کرتے اور ان افراد کو ہی (push) کیا جاتا ہے جن میں کچھ نہ کچھ ٹیلنٹ ہوتا ہے۔

پنجاب کے کھلاڑیوں کے مقابلے کراچی کے کھلاڑیوں کے کم انتخابات کے سوال پر معین خان نے کہا کہ تھوڑا بہت فرق ہے لیکن اس کی بنیادی وجہ کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفیس پنجاب میں ہونا ہے۔

Back to top button