کشمیریوں کیلئےہماری غیرمتزلزل حمایت جاری رہےگی

یوم یکجہتی کشمیر کےحوالےسےآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےپیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کےلیےہماری غیرمتزلزل حمایت جاری رہےگی۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اِس سال یوم یکجہتی کشمیرمذموم بھارتی جارحیت کے تناظرمیں منایا جا رہا ہے، بھارتی جارحیت کا مقصد کشمیریوں کے حقوق کوغصب کرنا اورطاقت کے استعمال سےدبانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کرتے ہوئے لاکھوں کشمیریوں کو قید کیا گیا ہے، کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اپنا حق خود ارادیت حاصل کرنے کےلیےجدوجہد کررہے ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ اِس سال 5 فروری یکجہتی کے اظہارسے بڑھ کر ہے اورآج ہم اپنے کشمیری بھائیوں اوربہنوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، کشمیری ثابت قدمی سے بھارتی جبرواستبداد کا مقابلہ کررہے ہیں، ہم کشمیریوں کے حوصلےاورہمت کی داد دیتے ہیں۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس جدو جہد میں وہ اکیلے نہیں ہیں، ہم کشمیریوں کی تکالیف اور بہتر کل کے خوابوں میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم دنیا کےضمیرکوجھنجھوڑنےمیں اپنا کردارادا کر تے رہیں گے اور کشمیریوں کے لیےہماری غیرمتزلزل حمایت جاری رہےگی۔
ان کا کہنا ہے کہ پائیدارامن ابھی تک ایک خواہش سے زیادہ کچھ نہیں ہے، بھارتی افواج جان بوجھ کرآزاد کشمیر کی شہری آبادی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہیں، آج ہمارے فوجی جوان اورشہریوں کی لازوال قربانیاں جدوجہد کشمیرکوزندہ رکھے ہوئے ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی اپنےفرائض کی انجام دہی میں مستعد ہے، ہم ہرقسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنےکی صلاحیت اوراستعداد رکھتے ہیں، امن کی خواہش اوربھارت کےہاتھوں کشمیریوں کےنقصانات کومدنظرصبر وتحمل کا مظاہرہ کررہےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طویل جدوجہد میں ہم ہرقیمت پرثابت قدمی سے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج یوم یکجہتی کشمیرمنایا گیا جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت اور بھارتی مظالم کے خاتمے کے لیے آوازاٹھانا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیرکی قانون سازاسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button