کمپنیاں وزن کم کرنے کی ادویات بنانے کیلئے سرگرم

دواسازکمپنیاں اب وزن کم کرنے کی ادویات بنانے کیلئے سرگرم ہو گئیں بیشترنے کامیابی کا دعویٰ بھی کردیا۔
ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ ا وزیمپک اور ویگووی کی کامیابی کے بعد دوا ساز کمپنیاں وزن کم کرنے کی نئی ادویات تیار کررہی ہیں۔جس سے فوائد زیادہ اور نقصان کم ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق وزن کم کرنے والی ادویات جگر اور دل کے امراض سے بھی محفوظ رکھ سکتی ہیں جبکہ موجودہ ادویات کے نقصان زیادہ ہیں ۔جس سے انسانی پٹھے بھی متاثرہوسکتے ہیں۔
