ہائی بلڈپریشر کے کیا نقصانات ہیں؟ماہرین نے بتادیا

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ عمر زیادہ ہونے پر ہائی بلڈپریشر سے بچنے کیلئے فوری سدباب کرنا ہوگاکیونکہ ہائی بلڈپریشر کو خاموش قاتل بھی قراردیاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین صحت کے مطابق عمر بڑھنے پر ہائی بلڈپریشر کی علامات کو سمجھنا اور علاج ضروری ہے۔ فالج،گردوں کی خرابی جیسی بیماریوں کو روکنے میں مدد ملے گی ۔اکثرہائی بلڈپریشر کی علامات ظاہرنہیں جوکہ انسانی جان کیلئے انتہائی خطرناک بات ہے ۔سردردعام طورپرہائی بلڈپریشر کی عام علامت ہے ۔
ماہرین کے مطابق بصارت کے مسائل، جیسے دھندلا نظر آنا یا دھبے نظر آنا، بزرگوں میں ہائی بلڈ پریشر کی علامت ہو سکتے ہیں کیونکہ ہائی بلڈ پریشر آنکھوں میں خون کی نالیوں کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔سانس کی کمی ایک اور علامت ہے جو ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ منسلک ہے۔ ہائی بلڈ پریشر پھیپھڑوں میں سیال جمع ہونے کا باعث بن سکتا ہے جس سے سانس لینے میں دشواری ہوسکتی ہے۔
