نائیجیریادھماکوں سے گونج اٹھا،18افراد جاں بحق

نائیجیریا دھماکوں سے گونج اٹھا،3خودکش دھماکوں میں 18سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 48زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پہلا دھماکا شادی میں ہوا ۔ چند منٹ بعد جنرل ہسپتال گوزا میں ایک اور دھماکا ہوا اور پھر ہلاک شدگان کی نماز جنازہ پر تیسرا بم دھماکا بھی ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق تینوں حملے خودکش تھے،کسی بھی تنظیم نے ابھی تک ذمہ داری قبول نہیں کی،واضح رہے کہ علاقے میں بوکوحرام اور داعش جیسی کالعدم تنظیمیں سرگرم ہیں۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 سے زائد افراد کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔

Back to top button