کم ازکم ماہانہ تنخواہ 35000 ہزار مقرر کی جائے

سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ محنت کشوں اور مزدوروں کی کم ازکم ماہانہ تنخواہ 35000 ہزار مقرر کی جائے۔

ایک  اپنے بیان میں سابق صدر مملکت نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا اور انہیں ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری اور فرض ہے، حکومت عوام کی مشکلات اور تکالیف کےازالے کیلئے دورس اقدامات اٹھائے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ محنت کشوں مزدوروں کی کم ازکم ماہانہ تنخواہ 35000 ہزار مقرر کی جائے اور مزدوروں کی 35000 تنخواہ مقرر کرنے کا سرکاری سطح پر فیصلہ کیا جائے

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ ان کے دور حکومت میں تنخواہ دار طبقے کا ہمیشہ خیال رکھا گیا ہے۔ 2008 سے 2013 کے درمیان سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دگنی ہوگئی تھیں۔

Back to top button