کنگ خان نے جاوید شیخ کی کونسی فرمائش فوری پوری کی؟

معروف پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ کے سیٹ پر مجھے سموکنگ کیلئے باہر جانا پڑتا تھا جبکہ شاہ رخ کو یہ سہولت سیٹ پر ہی دی جاتی تھی جب شاہ رخ نے مجھے کہا کہ آپ کو سیٹ پر کسی بھی قسم کی ضرورت ہو تو مجھے بتیئے میں نے فوری انہیں کی طرح سیٹ پر سگریٹ نوشی کی فرمائش کی جس کو کنگ خان نے فوری پورا کر دیا۔اداکار جاوید شیخ نےا یک انٹرویو میں بھارتی فلم اوم شانتی اوم کی شوٹنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان ان کے اسموکنگ بڈی تھے، بتایا کہ فلم کے سیٹ پر دو چیزیں منع تھیں، ایک تصویر لینا اور دوسرا سیٹ پر سگریٹ نوشی کرنا، جب مجھے سگریٹ پینی ہوتی تھی تو میں سیٹ سے باہر جا کر پیتا تھا اور شاہ رخ خان کیلئے سیٹ پر ہی ٹیبل لگائی جاتی تھی اور سگریٹ کیلئے ایش ٹرے رکھ دی جاتی تھی۔جاوید شیخ نے بتایا کہ جب ہم نے فلم کی شوٹنگ شروع کی تو شاہ رخ خان نے مجھے گلے لگا کر کہا کہ آپ کو سیٹ پر کچھ بھی چاہئے ہو تو مجھے بتائیں، تو میں نے شاہ رخ خان سے کہا کہ مجھے بھی آپ کی طرح سیٹ پر ہی سگریٹ پینی ہے کیونکہ مجھے باہر جا کر اسموکنگ کرنی پڑتی ہے، جس پر شاہ رخ خان نے فوری ٹیبل منگوائی اور ایش ٹرے رکھ دی۔انہوں نے بتایا کہ فلم شوٹنگ شروع ہوئی تو ٹیم کے مینجر نے مجھے فلم کے معاہدے پر دستخط کرنے کو کہا اور مجھ سے فلم میں اپنے کردار کرنے کے لیے رقم پوچھی، جس پر میں نے کہا کہ میں پیسے نہیں لوں گا۔جاوید شیخ نے بتایا کہ بالی ووڈ کی بڑی فلم میں شاہ رخ خان کے والد کا کردار کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، بھارت میں کئی اداکار ہیں جو شاہ رخ خان کے والد کا کردار ادا کرسکتے تھے، لیکن اس کردار کے لیے میرا انتخاب کرنا میرے لیے بہت بڑی بات تھی، اس لیے میں شاہ رخ خان اور فرح خان کی وجہ معاوضہ نہیں لوں گا، جس پر مینجر آدھے گھنٹے تک مجھے رضامند کرتے رہے پھر میں نے کہا کہ آپ شاہ رخ خان کو کہیں کہ اگر مجھے رقم کے لیے قیمت ہی لکھنی ہے تو میں اپنے کردار کے لیے ایک روپیہ وصول کروں گا۔واضح رہے فلم اوم شانتی اوم 2007 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ دپیکا پڈوکون جلوہ گر ہوئی تھیں۔
