کورونا وائرس لندن فیشن ویک پر بھی اثر انداز

کورونا وائرس سے چین سمیت دنیا بھر کی معیشت متاثر ہونے لگی ہے، کورونا وائرس کے خوف کے باعث ’لندن فیشن ویک 2020‘ میں شرکت کےلیے آنے والوں کی تعداد بھی کم رہی، جب کہ وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر شرکت کرنے والی تمام شخصیات کو سینی ٹائزرز اور فیس ماسک لگائے ہوئے دیکھا گیا۔
LONDON FASHION WEEK 02اگرچہ لندن فیشن ویک میں مقبول چینی ڈیزائنر یوہان وینگ کو اپنی پہلی سولو کلیکشن کی نمائش میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ وائرس کی وجہ سے ان کے تمام ہاتھ سے بنے کرافٹ چین سے فیشن ویک شو تک نہیں آسکے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد چینی فیکٹریاں اور کمپنیاں بند ہیں جب کہ کورئیر سروس بھی بند ہونے کی وجہ سے چینی ڈیزائنر اپنی تمام تر کلیکشن نمائش میں نہیں پیش کرسکیں۔ چینی ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ ترسیل میں تاخیر کی وجہ سے ان کی نمائش متاثر ہوئی اور وہ اپنے تمام تر ڈیزائنز نمائش میں پیش نہیں کرسکیں۔LONDON FASHION WEEK04دوسری جانب کورونا وائرس کی وجہ سے لندن فیشن ویک 2020 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں شرکت کرنے والوں کی تعداد بھی کافی کم تھی۔
برٹش فیشن کونسل کی سربراہ کیرولائن رش کا کہنا ہے کہ چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے بالآخر فیشن انڈسٹری کو بھی متاثر کیا ہے کیوں کہ چین کے ساتھ کام اور سفر کرنے پر پابندیاں عائد ہیں۔
LONDON FASHION WEEKانہوں نے مزید کہا کہ لندن فیشن ویک میں ہمیں کورونا وائرس سے بچاؤ سے خاص احتیاطی تدابیر کرنی پڑیں اور ہم نے سب کو اینٹی بیکٹیریل ہینڈ سینی ٹائزرز فراہم کیے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد عالمی کاروباری ایونٹس منسوخ کیے جا چکے ہیں جن میں ورلڈ موبائل کانگریس 2020 بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button