کپتان کی ناکامی کے بعد بشریٰ بی بی خود میدان میں آ گئیں


کپتان کی پے در پے ناکامیوں کے بعد خاتون اول میدان میں آ گئیں. خاتون اول بشری بی بی نے داتا دربار کے قریب پناہ گاہ کا دورہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیا۔
خاتون اول بشری بی بی نے داتا دربار کے قریب قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا اور سہولتوں کا جائز لیا جب کہ وہاں موجود افراد سے پناہ گاہ کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور متعلقہ محکموں کو انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ دورے کے دوران فرح خان بھی ان کے ہمراہ تھیں.
bb 1 1614615919
خاتون اول بشری بی بی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ایسے نادار لوگوں کی دعائیں سنتا ہے لہذا مخیر حضرات کو ایسے لوگوں کی مدد کے لیے سامنے آنا چاہیے، خوشی ہے کہ پاکستان میں لوگ دل کھول کر اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔ اس موقع پر پناہ گاہ میں مقیم معذور شخص نے خاتون اول کو اپنی معذوری کے بارے میں بتایا اور مدد کی اپیل کی جس پر خاتون اول نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معذور شخص کی مدد کے احکامات جاری کیے۔
2149438 bushrabb 1614615826 689 640x480 1
خاتون اول بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں سہولتوں کا جائزہ لیا. خاتون اول بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے کھانے کے معیار اور رہائشی سہولتوں کے بارے دریافت کیا. خاتون اول بشریٰ عمران نے کھانا کھا کر کھانے کا معیار بھی چیک کیا
خاتون اول بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے ان کے مسائل بھی پوچھے، مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی. لوگوں نے مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی لینے پر خاتون اول بشریٰ عمران کا شکریہ ادا کیا
خاتون اول بشریٰ عمران کی پناہ گاہ میں قیام و طعام کیلئے انتظامات اور سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی. خاتون اول نے کہا کہ پناہ گاہوں کی عمارتوں کی ضروری مرمت کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر مہیا کریں گے۔پناہ گاہوں کی عمارتوں کی دیکھ بھال کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔ بشریٰ عمران کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے۔ یہ ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے۔پناہ گاہو ں میں مقیم لوگوں کا خصوصی خیال رکھنا ذمہ داری بھی ہے، فرض بھی اور نیکی بھی۔
bb 1614615923
خاتون اول بشری بیگم کی آمد پر پناہ گاہ کی اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاہم دورے کے موقع پر کمشنر لاہور اور ڈی سی او لاہور سمیت پولیس کا بھی کوئی بڑا آفیسر موجود نہ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button