کھلاڑیوں کوریٹائرمنٹ لینےسےنہیں روک سکتے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ بورڈ کھلاڑیوں کوریٹائرمنٹ لینے سے نہیں روک سکتا اورنہ ہی ریٹائرمنٹ لینے والے کھلاڑیوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کر سکتا ہے۔
پشاورمیں پی سی بی کے بورڈ آف گورنرزکا 57واں اجلاس چیئرمین احسان مانی کی زیر صدارت ہوا جس میں اراکین نے شرکت کی اور پی سی بی کی آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اجلاس کے دوران بنگلہ دیش کوسیریزکے لیے آمادہ کرنے پر بورڈ آف گورنرز کے اراکین نے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی کوششوں کو سراہا۔
چیئرمین پی سی بی نے اراکین کو بتایا کہ میڈیا رپورٹس کے برعکس بنگلہ دیش کے خلاف سیریزمیں پارٹنرزسےمیڈیا رائٹس کا تنازع حل کرکے 37 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کی آمدنی حاصل کی ہے۔ اجلاس کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پیش کی گئی کارکردگی پربریفنگ دی۔
ہیڈ کوچ نے بورڈ آف گورنرزکے اراکین کو کھلاڑیوں کی فٹنس، ڈومیسٹک کرکٹ، ایونٹس کے شیڈول، ٹیم کی تیاری، کھلاڑیوں کے انتخاب کے طریقہ کار اورمستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا جس پر اراکین نے ان کی محنت کو سراہا۔ مصباح الحق نے کہا کہ وہ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں لیکن ابھی مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، گزشتہ 5ماہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس میں نمایاں بہتری آئی ہے اورکارکردگی بہتر ہو رہی ہے۔
اجلاس کے بعد پشاورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو کرکٹ کے مواقع ہیں وہ کہیں اورنہیں اورہم پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے میچز بھی منعقد کرانے کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لیے پشاورمیں اسٹیڈیم درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل شروع ہونے لگا ہے اوروعدے کے مطابق پوری لیگ پاکستان میں منعقد ہورہی ہے، پاکستان میں 10سال بعد انٹرنیشنل ٹسٹ کرکٹ بحال ہوئی ہے اورجلد میریلیبون کرکٹ کلب کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کوغیرملکی لیگ کے لیے اجازت دینے کی پالیسی واضح ہے، اجازت کے بغیر کوئی کھلاڑی لیگ میں شرکت نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے آئین کی منظوری دے دی ہے اور کھلاڑیوں کو معلوم ہو گا کہ انہیں کب لیگ میں شرکت کی اجازت ہوگی اورکب نہیں۔
محمد عامراوروہاب ریاض کی جانب سے ٹیسٹ میچوں سے ریٹائرمنٹ لیے جانے سے متعلق ایک سوال پرچئیرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم کسی کو ریٹائرمنٹ لینے سے نہیں روک سکتے لیکن ایسے کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی نہیں کر سکتے، نئے کھلاڑیوں کو مواقع دے رہے ہیں جس سے جلد ہی اچھے نتائج آنا شروع ہو جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button