کیا اداکار جاوید شیخ تیسری شادی کرنے والے ہیں؟

پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے جاوید شیخ نے تیسری شادی کی افواہوں پر کوئی بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے قہقہ لگایا اور بات ختم کرنے پر اکتفا کیا۔حال ہی میں جاوید شیخ ایک انٹرویو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی، شادی سے متعلق سوال پر اداکار کا کہنا تھا کہ ایک عرصے سے بغیر شادی کے رہنا شاید ان کی قسمت کا لکھا تھا کیونکہ انسان خود اپنی قسمت نہیں لکھ سکتا۔

تیسری شادی کے سوال پر جاوید شیخ نے قہقہ لگا کر جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ’نو کمنٹس بس یہاں بات ہی ختم۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں سرحد پار مشہور اداکار جاوید شیخ نے اپنی شادیوں سے متعلق انکشاف کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ وہ تیسری شادی اس لئے نہیں کرتے کہ کہیں لوگ ان کے بارے میں یہ رائے نہ قائم کرلیں کہ وہ بس شادیاں ہی کرتے رہتے ہیں۔

جاوید شیخ کی پہلی شادی ان کی مداح زینت منگی سے ہوئی تھی جن سے ان کے دو بچے مومل اور شہزاد ہیں جبکہ اداکار کی دوسری شادی ساتھی اداکارہ سلمیٰ آغا سے ہوئی جو 3 سال بعد ہی ختم ہوگئی تھی۔اپنی نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ وہ اپنے والدین بالخصوص والدہ کی خدمت نہیں کرسکے۔

جاوید شیخ نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ بچپن میں مالی اعتبار سے ان کے حالات اچھے نہیں تھے، ان کی والدہ نے ایک کمرے میں 8 بچوں کی پرورش کی، ان کی ضروریات کا پورا خیال رکھا۔انہوں نے بتایا کہ والد تو صبح کام پر چلے جاتے تھے، جس کے بعد زیادہ تر وقت والدہ کے ساتھ گزرتا، اس دوران گھریلو امور میں ان کی مدد بھی کرتے اور چھوٹے بہن بھائیوں کا خیال بھی رکھتے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اداکاری سے جو کچھ کماتے وہ والدہ کو دیتے تاکہ چھوٹے بہن بھائیوں کی ضروریات پوری ہوسکیں۔ بتایا کہ ان کے والد ان کی اداکاری کے حق میں بالکل نہیں تھے، لیکن والدہ نے ساتھ دیا اور جب بھی ریڈیو پر ڈرامہ ریکارڈ کروانے جاتے تو والدہ یہ بات والد سے چھپاتی تھی۔

Back to top button