کیا بھارت سے ایک اور بھابھی پاکستان آنے والی ہیں؟


بھارتی اداکارہ اور ماڈل گرل اروشی روٹیلا پاکستانی بائولرنسیم شاہ کے دو چھکوں سے ایسی متاثر ہوئیں کہ اپنے انسٹا گرام سٹوری پر ان کے ساتھ ایڈٹ کی گئی ایک ویڈیو لگا دی جس کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں گرم ہیں کہ کیا بھارت سے ایک اور بھابھی پاکستان آنے والی ہیں۔ اُروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے ویڈیو اٹھا کر اپنی انسٹا گرام سٹوری پر شیئر کی تھی اور وہ ہر جگہ ہنسی مزاح کی تعریف کرتی سنائی دیتی ہے، اُروشی روٹیلا متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں انڈین ٹیم کے میچز دیکھنے آتی ہیں اور ہر میچ کے دوران اور بعد میں ان کی دلکش اداؤں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

اُروشی روٹیلا کی پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ سے چاہت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انکا انڈین کرکٹر رشبھ پنت سے تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا گیا۔ وجہ یہ تھی کہ انڈین کرکٹر نے نسیم شاہ اور اروشی کے حوالے سے نازیبا گفتگو کی تھی۔ دوسری جانب نسیم شاہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں تو پتہ بھی نہیں کہ کوئی بھارتی اداکارہ انکی دیوانی ہو کر انکا پیچھا کر رہی ہے۔

اپنی انسٹا گرام سٹوری میں بھارتی اداکارہ نے اپنی اداؤں اور نسیم شاہ کے ایکشنز کے ویڈیوز کلپس کو اکٹھا کر کے دکھایا ہے اور بیک گراؤنڈ میں عاطف اسلم کا گانا ایڈیٹ کر کے لگایا گیا ہے۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُروشی روٹیلا نے اپنی اور نسیم شاہ کی پیاری ویڈیو انسٹاگرام سٹوری پر لگائی ہے، کیا اسکا مطلب ہے کہ ایک اور بھابھی پاکستان آنے والی ہیں؟

ایک صارف نکھل سوشل میڈیا پر لکھتے ہیں کہ اُروشی روٹیلا نے جو انسٹا گرام سٹوری شیئر کی ہے اس میں نسیم شاہ شرما رہے ہیں اور وہ مسکرا رہی ہیں جبکہ عاطف اسلم کا گانا بھی چل رہا ہے۔ یعنی ویڈیو میں فل رومانٹک ماحول تخلیق کیا گیا ہے جس کا رومانوی نتیجہ بھی سامنے آ سکتا ہے۔

Back to top button