کیا عظمی خان اور عثمان نکاح کر لیں گے؟

معروف اداکارہ عظمیٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ملک ریاض کی سالی کے بیٹے عثمان کا اس سے دو سال سے پیار کا تعلق قائم ہے۔ عثمان اس سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم انھوں نے 5 مہینے پہلے عثمان سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد بھی وہ پرانے تعلق کی بنیاد پر ملاقات کر لیا کرتا تھا۔ عثمان کی بیوی کی جانب سے میرے ڈیفنس والے گھر پر حملے کے بعد بھی عثمان ملک مجھے کالز کر رہا ہے اور پیغام بھیج رہا ہے۔ عثمان اور عظمیٰ خان کی پیار کی کہانی اور عثمان کی بیوی آمنہ ملک کا ان کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کا وقوعہ ایک فلمی کہانی معلوم ہوتا ہے۔ عثمان خان کی اداکارہ عظمیٰ خان سے محبت کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب اسکی اہلیہ آمنہ ملک نے عظمیٰ خان کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو عثمان اس کا دفاع کرتا رہا۔ ایک موقع پر تو عثمان نے آمنہ ملک کے ساتھ آنے والے مسلح گارڈز کو یہاں تک کہہ دیا کہ مجھے گولی مارنی ہے تو مار دو ، لیکن عظمی کے کمرے میں کوئی مت جائے ، اسی دوران کچھ گارڈز نے اسکے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر عثمان نے چیختے ہوئے ان کو کہا کہ اندر مت جانا، بھلے مجھے گولی ماردو۔ اس پر گارڈز نے عثمان کو پکڑ لیا اور دروازہ توڑ کر عظمیٰ اور ان کی بہن ہما کو زدوکوب کرنا شروع کر دیا۔
دوسری طرف اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی سالی کے بیٹے عثمان سے دو سال سے افئیر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا عثمان کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے اور وہ مجھ سے نکاح کرنا چاہتا تھا لیکن میں اس کے ساتھ شادی سے انکار کر چکی ہوں۔ وہ پھر بھی اپنی بات پر بضد تھا اور دو سالہ رفاقت کی بنیاد پر ہی وہ مجھ سے کبھی کبھار ملنے آ جاتا تھا۔ عظمیٰ خان کا مزید کہنا تھا کہ چاند رات سے پہلے میں عثمان کی بیوی کو کبھی نہیں ملی، اسی دن میں نے ان کو نہیں دیکھا تھا۔۔ عظمیٰ خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے عثمان کی بیوی سے معافی صرف اس لئے مانگی تھی کیونکہ اسکے گارڈز نے مجھ پر بندوقیں تانی ہوئی تھیں، میری جان کو خطرہ تھا، صرف اس لئے معافی مانگی تھی اور میں نے کوئی غلطی نہیں کی جو کسی سے معافی مانگوں۔ عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ عثمان کے تعلق اور شادی کی پیشکش بارے عثمان کے گھر والے دسمبر2019 سے آگاہ ہیں لیکن وہ شادی کی پیشکش سے انکار کر چکی ہیں۔ عظمیٰ خان کا مزید کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد ان کی زندگی ختم اور کیرئیر تباہ ہو چکا ہے اب ان کو کون اپنائے گا اور ان کو کون کام دے گا؟
دوسری طرف عثمان خان کی اہلیہ آمنہ ملک نے شوہر کو رنگے ہاتھوں عظمیٰ خان کے ساتھ پکڑنے کے بعد آمنہ عثمان نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی ہے۔ 28 مئی کو جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ میرے سابقہ شوہر عثمان ملک مجھ سے کاروبار میں خسارے کا کہہ کر چیزیں لیتا رہا، لیکن وہ سب کچھ عظمیٰ خان کے پاس جا رہی تھیں، میں اب اس مقام پر آ گئی ہوں کہ میں اپنے شوہر سے طلاق لے رہی ہوں۔
آمنہ ملک کی طرف چھوڑنے اور اداکارہ عظمی خان کی طرف سے شادی سے انکار نے عثمان خان کو دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ عثمان خان اپنے پیار کی خاطر پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی فیملی کے داماد کے رشتے سے دستبردار ہو کر اداکارہ عظمیٰ خان کو اپنا لیتے ہیں یا مالی مفادات کیلئےعظمیٰ خان سے قائم تعلق کو اپنی غلطی مانتے ہوئے پشیمانی کا اظہار کرکے آمنہ ملک اور اس کے گھر والوں سے معافی مانگتے ہیں۔ عثمان خان اور عظمیٰ کی پیار کہانی کے انجام کا فیصلہ آنے والا وقت ہی کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button