کیفین کا زیادہ استعمال انسانی صحت کیلئے مضر قرار

طبی ماہرین نے کیفین کے زیادہ استعمال کو انسانی صحت کے لیے غیر صحت بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دل کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، اگر اسے متوازن مقدار میں لیا جائے تو یہ کئی ایک فوائد سے منسلک ہے جو کہ درج ذیل ہیں، ایک تحقیق میں پایا گیا ہے کہ جن لوگوں کے خون میں کیفین کی مناسب مقدار ہوتی ہے، ان میں موٹاپے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔کیفین ایک قسم کا محرک ہے۔ کئی لوگ صبح سویرے یا دوپہر کے وسط میں نہ صرف توانائی کے لیے بلکہ موڈ کو بہتر بنانے کے لیے کافی پیتے ہیں۔ کیسے؟ اصل میں کیفین ڈوپامائن کو متحرک کرتی ہے جو آپ کے دماغ میں ایک کیمیکل ہے جو خوشی، یا اچھے تجربے کے دوران خارج ہوتا ہے۔کیفین کا فٹنس اور اسپورٹس کی کارکردگی میں کردار ایک مسلم شدہ رجحان ہے۔ یہ اکثر سپلیمنٹس پاؤڈرز میں مختلف مقداروں میں شامل کیا جاتا ہے جو کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے تاہم جیسا کہ اوپر بیان کیا جاچکا ہے، لوگوں کو محتاط رہنا چاہیے کہ کیفین کی مقدار متوازن سطح پر رہے، زیادہ مقدار میں لینے سے درجہ ذیل صحت کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

Back to top button