خیبرپختونخوا : بنوں کے گورنمنٹ گرلز سکول میں دھماکا

 

 

 

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے گورنمنٹ گرلز سکول میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے خیراکی میں گورنمنٹ گرلز سکول میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا،دھماکا خیز مواد سکول کے بیرونی حصے پر نصب تھا جس کے نتیجے میں دیوار گرگئی۔

پولیس کے مطابق سکول میں 80 سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں تاہم موسم گرما کی تعطیلات کے باعث عمارت خالی تھی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

 

Back to top button