کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

خالصتان کی آزادی کیلئے کینیڈا میں سرگرم سکھ رہنما جتھے دار ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت سکھوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے سکھ رہنماؤں کو راستے سے ہٹانا چاہتا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی ہتھکنڈے سکھوں کو خالصتان کی آزادی سے باز نہیں رکھ سکتے۔
