کینیڈین شہری نے ساڑھے 7 لاکھ ڈالر جلادیے

کینیڈا میں شہری نے طلاق کے بعد سابقہ بیوی کو رقم دینے کے بجائے تقریباً ساڑھے 7 لاکھ امریکی ڈالر جلا ڈالے۔55 سالہ بروس میک کونویل میئر کے انتخابات کے امیدوار بھی ہیں، انہوں نے عدالت میں جج کو بتایا کہ انہوں نے 6 مختلف بینک اکاؤنٹس سے 25 دفعہ میں (10 لاکھ کینیڈین ڈالرز) تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز نکالے اور ان کو دو حصوں میں جلادیا۔انہوں نے بتایا کہ پہلی بار انہوں نے 7 لاکھ 34 ہزار کینیڈین ڈالرز 23 ستمبر کو جبکہ بقیہ 2 لاکھ 96 ہزار ڈالرز 15 دسمبر کو جلائے۔
کیس کی سماعت کے دوران کینیڈا کی سپیریئر کورٹ کے جج کیون فلپس نے ملزم سے استفسار کیا کہ ’آپ نے بتایا کہ آپ نے پیسوں کو برباد کردیا تو کیا میں پوچھ سکتا ہوں آپ نے ان کے ساتھ کیا کیا؟ جس پر بروس نے جواب دیا کہ میں نے انہیں جلادیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button