گوگل نے اپنی مقبول ترین ایپ کو مکمل ری ڈیزائن کردیا

گوگل نے اپنی مقبول ترین میپس ایپس کو مکمل بدلنے کا اعلان کیا ہے جس میں نئے فیچرز کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔گوگل میپس کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل کی جانب سے اس ایپ کے ری ڈیزائن ورژن کو متعارف کرایا گیا۔
اس ری ڈیزائن کے بعد اب ایپ میں نیچے 5 ٹیبز دیئے جائیں گے جن میں ایکسپلور، کمیوٹ، سیوڈ، کنٹری بیوٹ اور اپ ڈیٹس شامل ہیں۔
کنٹری بیوٹ ٹیب میں لوگ گوگل کو مقامی تفصیلات جیسے ٹریفک کی صورتحال فراہم کرسکیں گے جبکہ اپ ڈیٹ ٹیب میں مقامی ٹریول گائیڈز یا مضامین کے ذریعے مقامات کے بارے میں بتایا جائے گا۔
