اب جلسہ نہیں ہوگا، لائحہ عمل دیں گے : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، ہمارے رہنماؤں کو نا اہل قراردیا گیا،اب جلسہ نہیں ہوگا، لائحہ عمل دیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم ریاست کے ساتھ رہے،ریاست ہمارےلیے سوتیلی مان بن کر رہ گئی ہے۔
سہیل آفریدی کا 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کا اعلان کردیا ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ’آئینی ترامیم کے ذریعے عدالتوں کو بے اختیار کردیا گیا ہے، اب ہمیں انصاف کی کوئی امید نہیں رہی۔جب عدالتوں سے انصاف کی امید ختم ہوگئی ہے تو اب وہ خود میدان میں نکل کر اپنا حق حاصل کریں گے۔ احتجاج کے ذریعے انصاف لیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب بہت ہوچکا، نکلنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ ہوگا۔’اگر آپ سب عمران خان کے لیے تیار ہیں تو پھر 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کریں گے۔
