حماس کو کمزور کر دیا ،غزہ میں فوجی آپریشن جاری رہے گا: اسرائیلی آرمی چیف

اسرائیلی آرمی چیف نے کہا ہے کہ حماس کو کمزور کر دیا ہے اور غزہ میں بھی فوجی آپریشن جاری رہے گا۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے حماس کو نمایاں حد تک کمزور کیا ہے اور سکیورٹی کی صورتحال میں تبدیلی لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ایال ضمیر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں پیشگی کارروائیاں جاری رکھے گی، ممکنہ خطرات کا خاتمہ کرے گی اور اسرائیلی شہریوں اور آبادیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں کی ایک مثال حماس کے عسکری ونگ کی خصوصی فورس "نخبا” کے اہلکاروں اور 7 اکتوبر کے حملے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں ملوث افراد کا تعاقب ہے۔
اسرائیلی آرمی چیف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل بورڈ آف پیس کے غزہ نمائندے نکولائے ملادینوف نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ کا انتظام ایک شہری حکومت کے سپرد کرنے سے متعلق منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق بورڈ آف پیس کے نمائندے نے معاہدے پر پیش رفت کے دوران اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں روک دے۔
آزاد کشمیر میں فتح کے بعد شہباز حکومت خطرے میں کیوں؟
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران غزہ سے متعلق جاری مذاکرات میں حماس کی حمایت جاری رکھے گا۔
