ہالی وڈ اداکارہ وماڈل پامیلااینڈرسن نے پانچویں شادی کرلی

ہالی وڈ اداکارہ وسابق ماڈل پامیلا اینڈرسن نےمشہورفلم سیریز’بیٹ مین‘ کےپروڈیوسرجان پیٹرسے پانچویں شادی کرلی۔
ذرائع کےمطابق دونوں نے یہ شادی خفیہ طورپربدھ کو کیلیفورنیا کےشہرمیلیبو میں کی۔ جان پیٹرکی پامیلا اینڈریسن سےپہلی ملاقات 1980 میں ہوئی تھی جس کےتھوڑے ہی عرصےبعد جان پیٹرنےاداکارہ کوشادی کی پیشکش کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق دونوں ایک دوسرےکوبہت پسند کرتےہیں اوردونوں کےدرمیان 30 سال سےدوستی چلی آ رہی ہے۔
ہالی وڈ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں جان پیٹر سے جنتی محبت کرتی ہوں اس کا کوئی موازنہ ہی نہیں کیا جا سکتا۔ کینیڈا میں پیدا ہونے والی اداکارہ پامیلا اینڈرسن کی عمر اس وقت 52 سال ہے جب کہ ان کے موجودہ شوہرجان پیٹرکی عمر74 برس ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ کی چوتھی شادی 2004 میں ختم ہوئی تھی۔ اداکارہ نے جان پیٹر سے قبل ٹامی لی، کڈ راک اور پوکر پلیئر رک سیلمون سے بھی شادی کی۔ تاہم رک سیلمون سے پامیلا اینڈرسن نے دو مرتبہ شادی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button