’ہماری جدوجہدعمران خان کوہٹانےکی نہیں پاکستان کوآئین کےمطابق کھڑاکرنےکی ہے‘

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری جدوجہدعمران خان کوہٹانےکی نہیں پاکستان کوآئین کےمطابق کھڑاکرنےکی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ نیب کے دفتر کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں این آر او پرچل رہےہیں،19 جنوری کو پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے سامنےمظاہرہ کرے گی۔احسن اقبال نے کہا کہ نیب کا کیلنڈرپی ڈی ایم کے سیاسی کیلنڈرسے مل کر چلتا ہے، ہم اداروں پر دباؤ نہیں ڈال رہے ہیں،لانگ مارچ کا حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے،عمران خان نےاپنی ناکامی کےسائےقومی اداروں پرڈال کرانکاامیج خراب کیاہے۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نےمحمدعلی درانی سےکہاکہ جب تک عمران خان ہےمذاکرات نہیں ہوسکتے، جیل میں کوئی شخص حکومت کی اجازت کےبغیر قیدی سے نہیں مل سکتا، آصف زرداری اور نواز شریف کی سوچ میں ہم آہنگی ہے، جب محسوس ہوگااستعفوں سے یہ عمارت گر سکتی ہےاستعفوں کی اینٹ نکال لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button