ہمارے ادارے کے سربراہ کو نشانہ بنایاجائیگاتو ردعمل آئیگا

وفاقی دفاع وزیر خواجہ آصف نے کینیڈین پارلیمنٹ میں پاکستانی اداروں سے متعلق ہرزہ سرائی پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگر ہمارے ادارے کے سربراہ کو نشانہ بنایا جائے گاتو سخت ردعمل آئے گا۔

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم ہر ملک کی پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن جب کینڈین رکن پارلیمنٹ ہمارے اداروں پر تنقید کرتا ہے تو جواب دینا بنتا ہے اورادھر پارلیمنٹ میں مسئلہ اس لیے اٹھایا کہ وہاں کے رکن نے پارلیمنٹ میں مسئلہ اٹھایا تھا، انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں انسانی حقوق کا ریکارڈ سامنے لانا چاہتا ہوں، 5 برس میں کینیڈا میں اسلامو فوبیا میں سر فہرست ممالک میں شامل ہے کینیڈا میں بھی مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ اپنایا جاتا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں جن کا ہمیں علم ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت کو اپنے ممبر پارلیمان کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے تھا، ہوسکتا ہے ہمارے ملک میں جمہوریت پرفیکٹ نہ ہو، لیکن یہاں حکومت آئینی طریقے سے تبدیل ہوئی ہے، اگر ہمارے ادارے کے سربراہ کو ڈریگ کیا جائے گا تو ایکشن نظر آئے گا۔

انکا کہنا تھا کینیڈا سمیت مغربی ممالک میں مسلمانوں کوٹارگٹ کرنے کا رواج بن گیا ہے، مغربی ممالک کو روہنگیا میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتی، ان کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کیوں نظر نہیں آتے، مسلمانوں کا معاملہ آتا ہے توعالمی ضمیر سویا ہوا ہوتا ہے، ہم نے جنگ کی ایک قیمت ادا کی ہےاور آج بھی ادا کررہےہیں، وہ ہماری جنگ نہیں تھی جن ممالک میں اسلامو فوبیا ہےان کی جنگ تھی، نائن الیون میں کوئی پاکستانی اورافغانی شامل نہیں تھے-

وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ اوورسیزپاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، عمران خان نے پاکستان سمیت ملک کے باہربھی پاکستانیوں کوتقسیم کردیا، عمران خان کی وجہ سے کینیڈین ممبرپارلیمنٹ میں کھڑا ہو کر ہمیں گالی دیتا ہے، یہی کام امریکا، برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بھی ہو رہا ہے، دبئی، سعودی عرب، مسجد نبویؐ کو بھی نہ چھوڑا گیا، عمران خان نفرت کا پیامبرہیں، عمران خان کے جن کے ساتھ خون کے رشتے ان کومحبت نہ دے سکتا عوام کو کیسے دے گا، اس شخص نے ہمارے معاشرے میں ایسی تقسیم کر دی ہے جو شائد کبھی ختم نہ ہوسکے، چارسال دونوں ہاتھوں سے قوم کولوٹا-

خواجہ آصف نے کہا پاکستان کے تمام اداروں کواس نے اپنے مخالفین کے لیے استعمال کیا، جب تک اس کوقبل ازضمانت نہ ملی تو خیبرپختونخوا سے باہر نہیں آیا تھا، کس نے کینیڈا کے ممبر کو یہ ماحول فراہم کیا، پی ٹی آئی نے بیرونی مداخلت کی مہم چلائی ہوئی ہے، پچھلی حکومت نے پاکستان میں عوام کو تقسیم کیا، اور عمران خان نے پاکستان اور ملک سے باہر بھی پاکستانیوں کا کلچر تباہ کردیا ہے۔

Back to top button