ہیریسن فورڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

معروف ہالی ووڈ اداکار ہیریسن فورڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔
78 سالہ اداکار ہیریسن فورڈ فلم ’انڈیانا جونز 5‘ کی شوٹنگ کے دوران فائٹ سین کے لیے ریہرسل کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ اداکار کو کاندھے پر بھی چوٹ آئی ہے۔
ڈزنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اداکار ہیریسن فورڈ کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا تاہم فلم کی پروڈکشن جاری ہے جب کہ آئندہ ہفتوں میں ضرورت پڑنے پر شوٹنگ کے شیڈول میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہیریسن فورڈ مکمل صحت یاب ہونے تک فلم سیٹ پر نہیں آسکیں گے، فلم کی پروڈکشن جاری ہے تاہم شوٹس کو ریشیڈول کیا جائے گا۔فلم ’انڈیانا جونز 5‘ کی شوٹنگ گزشتہ ماہ سے برطانیہ میں جاری ہے۔ فلم کی تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ ماضی میں فلم کو کئی مرتبہ ملتوی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق فلم 29 جولائی 2022 کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
