589حلقوں کیلئے26کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی ،ترسیل مکمل

الیکشن کمیشن نے تمام859حلقوں کیلئے26کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اورترسیل مکمل کرلی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل پولیٹیکل فنانس مسعود اختر شیروانی نے بیلٹ پیپرز کی طباعت پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے تمام 859 حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی ہے، 14 جنوری سے شروع ہو کر آج تک بیلیٹ پیپرز کی چھپائی ہوئی، اس مرتبہ 26 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے جا رہے ہیں، قومی اسمبلی کیلیے سبز صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیںَ
مسعود اختر شیروانی کے مطابق تین سرکاری اداروں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی گئی، پرنٹنگ پریسز میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ڈی جی پولیٹیکل فنانس کا مزہد کہنا تھا کہ 5 فیصد سنگل کالم، 50 فیصد ڈبل کالم،30 فیصد تین کالم، 11.15 فیصد چار کالم، 2.4 فیصد پانچ کالم بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں، بیلٹ پیپرز کے ساتھ اس مرتبہ فارم 45 بھی پرنٹ کر کے بھیجا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2018 کی نسبت 2024 میں امیدواروں کی تعداد 54.74 فیصد زیادہ ہے، خصوصی کاغذ کی ضرورت گزشتہ سال کی نسبت 194.75 فیصد زائد رہی، پرنٹنگ کے دوران 10 فیصد کاغذ ضائع ہو جاتا ہے، بیلٹ پیپرز کا سائز کم کر کے خصوصی کاغذ کی ضرورت 24 سو ٹن سے کم کر کے 2170 ٹن تک لائی گئی ہے۔