یکم نومبر سے پٹرول مزید 7 روپے مہنگا ہونے کا امکان

ملک بھر میں‌ ایک مرتبہ پھر پٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں‌ کی جا رہی ہیں ، یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ذرائع نے بتایا کہ یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے تک اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ڈیزل قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے ، اگلے 5 دن امپورٹ ہونے والے تیل کی قیمت کا اتار چڑھاؤ حتمی قیمت کا تعین کریگا۔

واضح رہے کہ حکومت ہر 15 دن میں پیٹرول کی قیمت کا تعین کرتی ہے ، 16 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا۔

Back to top button