یمن میں اقوام متحدہ کے 11 اہلکار جاسوسی کے الزام میں گرفتار

یمن میں حوثی گروپ نے اقوام متحدہ کے 11 اہلکاروں کو امریکہ اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے شبہے میں حراست میں لے لیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ گرفتاریاں اس وقت عمل میں آئیں جب گزشتہ ہفتے اسرائیلی فضائی کارروائی میں حوثی تحریک "انصار اللہ” سے وابستہ یمنی وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے نو وزرا جان کی بازی ہار گئے تھے۔
حوثی حکام کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست اقوام متحدہ کے ملازمین پر الزام ہے کہ وہ امریکی اور اسرائیلی مفادات کے لیے جاسوسی میں ملوث تھے۔
یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں اسرائیل کے خلاف بڑھتے ہوئے ردعمل کے تناظر میں حوثی قیادت مزید فعال نظر آ رہی ہے۔
