16 ماہ کی حکومت نہ لیتے تو ناقابل اندازہ نقصان ہوتا

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہم 16 ماہ کی حکومت قبول نہ کرتے تو ملک پر ناقابل تلافی اثرات مرتب ہوتے۔
مسلم لیگ ن کے پالیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے اس موقع پر شہباز شریف کی حکومت میں ان کے فیصلوں اور کارگزاری کی تعریف کی اور ساتھ بیٹھے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ نے تعاون نہ کیا ہوتا تو لوڈ شیڈنگ پر ہم قابو نہیں پا سکتے تھے۔‘
اس سے قبل اپنے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’میں سیاست میں آنا نہیں چاہتا تھا مگر نواز شریف کے باعث سیاست میں آیا۔ اب انہی کی قیادت میں سیاست کا سفر جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ مریم نواز نے چیف آرگنائزر بننے کے بعد دن رات ایک کر کے محنت کی۔
