راولپنڈی میں ڈینگی کے 16 نئے کیسز رپورٹ

راولپنڈی میں ڈینگی کے تابڑتوٹ حملے جاری ہیں جس میں مزید 16 نئے کیسز کا اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے رواں سال 10511 کی اسکریننگ کی گئی جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
رواں سیزن میں راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں 59 مریض داخل ہوئے ہیں۔ ابتک راولپنڈی میں گھروں کی جانچ پڑتال کی تعداد 53 لاکھ 13 ہزار 390 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ ہیلتھ راولپنڈی کے مطابق 1 لاکھ 57 ہزار 18 گھر میں ڈینگی لاروا کی موجودگی مثبت آئی ہے۔ 14 لاکھ 25 ہزار 361 مقامات کی جانچ، 21 ہزار 17 جگہوں پر لاروا ملا ہے۔
مجموعی طور پر 1 لاکھ 78 ہزار 35 ڈینگی لاروا دریافت ہوا ہے جبکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 4225 ایف آئی آر درج ہوئی ہیں۔
