18 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

18 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 18 اراکین سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں 18 وزراء سے عہدوں کا حلف لیا گیا، کابینہ میں 7 معاون خصوصی بھی شامل کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر کو وزیر دفاع بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شمشاد اختر وزیر خزانہ، سرفراز بگٹی وزیر داخلہ اور ڈاکٹر ندیم جان وزیر صحت ہوں گے۔جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔مشعال ملک وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ہوں گی، احمد عرفان اسلم کو وفاقی وزیر قانون کا قلمدان دیا جائے گا۔
شاہد اشرف تارڑ کو پوسٹل سروسز، عمر سیف کو آئی ٹی کا قلمدان ملے گا۔احمد تارڑ وزیر مواصلات جبکہ مرتضیٰ سولنگی وزیر اطلاعات ہوں گے۔عتیق احمد وزیر مذہبی امور، جمال شاہ کو وزیر ثقافت کا قلمدان ملے گا۔انیق احمد، مدد علی سندھی، خلیل جارج، محمد سمیع سعید کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
