شمالی وزیرستان:پاک فوج کے قافلے پر حملہ، 4 جوان شہید

ہشتگردوں کی جانب سے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کے دوران 4 جوان شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی قافلے پر حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہوئے، شہداء میں لانس نائیک شاہزیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور سپاہی خرم شامل ہیں۔
شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ایجنسی خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے، پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Back to top button